خیبر پختونخوا

آئندہ 24 گھنٹے کے دوران خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں اگلے 24 گھنٹے کے دوران بارش کی پیشنگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاور میں 10 ملی میٹر، کاکول میں 38 اور چیراٹ میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ صبح سے کوہاٹ اور ڈی آئی خان میں بھی بوندا باندی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ضلع ٹانک میں 1 گھنٹے کی بارش نے انتظامیہ کا پول کھول کر رکھ دیا، سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں بارش کے امکانات ہیں جس سے پشاور، مردان، مینگورہ اور نوشہرہ کے برساتی نالوں میں سیلاب کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب ڈی جی پی ڈی ایم کے مطابق تمام ضلعی انتظامیہ، ریسیکیو اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے، بارشوں کے باعث صوبے کے بعض بالائی اضلاع میں فلیش فلڈنگ، ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ منگل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button