خیبر پختونخوا

قرآن شریف کی بے حرمتی کے الزام میں نوشہرہ سے ایک شخص گرفتار

نوشہرہ کے علاقے رسالپور میں قرآن شریف کی بے حرمتی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق نالی میں قرآن شریف کے اوراق ملنے پر کاروائی عمل میں لائی گئی۔

پولیس کے مطابق 27 اگست کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جسمیں رسالپور میں قران شریف کے اوراق نالی سے اکٹھے کئے جا رہے تھے جس پر عوام میں شدید غم و غضہ پایا جا رہا تھا۔

پولیس کے مطابق انکوائری میں کئی افراد کو شامل تفتیش کیا گیا جس کے بعد پولیس نے ملزم تک رسائی حاصل کرتے ہوئے ڈیوڈ مسیح ولد حسین مسیح ساکن کچی لائن رسالپور کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کیخلاف مقدمہ نمبر 460 مورخہ 30-08-2020 جرم 295B تھانہ درج کیا گیا۔

ملزم کا تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ کہ وہ کالا جادو کرتا ہے جس میں قران شریف کے اوراق کا استعمال کرتا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button