خیبر پختونخوا

9ویں اور 10ویں محرم کو بی آر ٹی سروس بند رکھنے کا فیصلہ

بس ریپڈ ٹرانزٹ کی انتظامیہ نے 9ویں اور 10ویں محرم کو پشاور بی آر ٹی بس سروس عارضی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق 9ویں اور 10ویں محرم کے حوالے سے شہر میں سیکیورٹی اقدامات کے پیش نظر بی آر ٹی بس سروس کو عارضی طور پر بند کیا جائے گا اور پیر 11ویں محرم الحرام سے بی آر ٹی بس سروس شہریوں کے لئے دوبارہ کھول دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

حیات آباد فیڈر روٹس بحال کرنے کا فیصلہ

بی آر ٹی کی چلتی بس میں آگ لگ گئی

بارش سے بی آر ٹی سٹیشنوں کی چھتیں ٹپکنے لگیں

میڈیا کو جاری ایک بیان میں ترجمان ٹرانس پشاور نے کہا ہے کہ شہریوں کو صوبائی دارلحکومت میں ٹرانسپورٹ کی بہترین سفری سہولت میسر ہے، بی آر ٹی بس سروس ٹریک پر غیر ضروری افراد کو آنے کی اجازت نہیں ہو گی، مسافروں اور بی آر ٹی کی حفاظت ادارے کی اولین ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 13 اگست کو خیبرپختونخوا حکومت کے میگا پراجیکٹ بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کا افتتاح کیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button