خیبر پختونخوا

بی آر ٹی انتظامیہ کا ایک اور وعدہ پورا، پیر کے دن سے حیات آباد فیڈر روٹس فعال کرنے کا فیصلہ

بس ریپڈ ٹرانزٹ پشاور (بی آر ٹی) انتظامیہ نے اگست 24 بروز پیر سے حیات آباد میں فیڈر روٹس سروس فعال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بی آر ٹی انتظامیہ کے مطابق پیر کے دن سے حیات آباد کے تین روٹس پر زو سروس یعنی بی آر ٹی بسوں کا آغاز کردیا جائے گا۔

اس فیڈر روٹ میں کارخانو مارکیٹ سے فیز سیون براستہ انڈسٹریل سٹیٹ سروس کے علاوہ مال آف حیات آباد سے فیز 6 ٹرمینل براستہ بشارت مارکیٹ اور مال آف حیات آباد سے فیز سیون ٹرمینل براستہ باغ ناران اور حاجی کیمپ منی بسیں مسافروں کو ٹرمینلز تک پہنچائے گی۔

خیال رہے کہ بی آر ٹی مین کوریڈرو کا افتتاح 13 اگست کو وزیراعظم عمران خان نے کیا تھا۔ بی آر ٹی چلانے والی کمپنی ٹرانس پشاور کے چیف ایگزیکٹیو فیاض خان کا کہنا ہے کہ افتتاح کے موقع پر ہی بریفنگ میں وزیراعظم کو اگاہ کیا گیا تھا کہ حیات آباد فیڈر روٹ 2 ہفتوں کے اندر فعال کردیا جائے گا جس کے بعد دوسرے فیڈر روٹس پر بھی جلد سروس کا آغاز کردیا جائے گا۔ فیڈر روٹس سے بسیں شہر کے ملحقہ علاقات جات سے مسافروں کو بی آر ٹی ٹرمینلز تک پہنچائے گی۔

فیاض خان کا کہنا تھا کہ فی الحال مین کوریڈور پر 90 بیسں چل رہی ہے اور مسافروں کی ضرورت کو دیکھ کر ان میں اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بی آر ٹی بسوں میں ضرورت مند مسافروں کے علاوہ بطور مزہ بھی سینکڑوں لوگ سفر کر رہے ہیں اس لئے مسافروں کی اصل تعداد معلوم کرنا فی الحال ممکن نہیں ہے

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button