قومی

وزیراعظم عمران خان نے خاتون وکیل کے اغوا کا نوٹس لے لیا

پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں خاتون وکیل کے اغوا اور بازیابی کا وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا۔ ایڈووکیٹ نسرین ارشاد کو نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا اور تھانہ صدر میلسی کی حدود میں پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔

وزیراعظم نے پولیس، متعلقہ اداروں کو جلد ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے خاتون وکیل کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی۔

دوسری جانب ڈی پی او اوکاڑہ کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق خاتون وکیل 7 مقدمات میں مدعیہ، 2 میں ملزم اور 6 میں بطور گواہ ہے، پولیس ریکارڈ کے مطابق خاتون وکیل کی رنجش بھی چل رہی ہے۔

ولیس کا کہنا ہے کہ مقدمات کا اندراج تھانہ حویلی لکھا، بصیر پور، سٹی دیپالپور میں ہے، واقعہ کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب، آر پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ غیرجانبدارانہ تحقیقات کرکے حقائق منظرعام پر لائے جائیں، ںصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں۔ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

یاد رہے کہ خاتون وکیل کو اغواء کے بعد ظلم و زیادتی کا نشانہ بنا کر سڑک کنارے پھینک دیا گیا، نسرین ارشاد کو 14 اگست کو اغواء کیا گیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button