جرائم

بنوں میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ٹارگٹ کلر ہلاک

بنوں میں سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ اس دوران سی ٹی ڈی ایک اہلکار بھی زخمی ہوا۔

بنوں کے علاقے لوہاران کوٹکہ میر غلام خان مندیو میں بنوں سی ٹی ڈی پولیس کو دہشت گرد ٹارگٹ کلر کی موجودگی کا علم ہوا۔ سی ٹی ڈی پولیس آپریشن شروع کرکے جائے وقوعہ پر پہنچی۔ پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ٹارگٹ کلر نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار نصرت اللہ زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا،پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کی خاطر فائرنگ کی۔ فائرنگ کا تبادلہ کچھ وقت تک جاری رہا۔

فائرنگ ختم ہونے پر ٹارگٹ کلر مردہ حالت میں اسلحہ اور گرنیڈ سمیت پایا گیا جس کی شناخت اسماعیل ولد نثار سکنہ میراخیل کے نام سے ہوئی ہے جوکہ بنوں پولیس ، سی ٹی ڈی پولیس کو بھتہ خوری ، تھانہ جات ،چوکیات پر حملہ ،پولیس ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے دیگر متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button