خیبر پختونخوا

شبقدر: پسند کی شادی تنازعہ پرفائرنگ ایک ہی گھر کے تین افراد جاں بحق

چارسدہ شبقدر کے علاقہ جنہ پور میں گھریلو اور پسند ناپسند کی شادی کے تنازعہ پر پولیس اہلکار نے جوانسال بہن اور 2سالہ بھتیجے کو قتل کرنے کے بعد مبینہ طور پر خودکشی کرلی، متوفی کانسٹیبل کو 9گولیاں لگی جس نے معاملے کو مشکوک بنا دیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے مختلف زاویوں سے تفتیش شروع کردی ہے۔

تھانہ بٹگرام کے علاقے جنہ پور حاجی میں پسند نا پسند کی شادی کے تنازعہ پر فہیم ولد فضل حکیم نے طیش میں آکر گھر کے اندر اندھا دھند فائرنگ کی جس کی زد میں آکر اس کی 16سالہ بہن عائشہ اور 2سالہ بھتیجا مصطفی ولد ندیم شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

پولیس کے مطابق بعد ازاں فہیم نے فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کردیا۔ مقتولین کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق متوفی فہیم پولیس کانسٹیبل تھا اور پشاور میں اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ فرائض انجام دے رہا تھا جس کے جسم پر 9گولیوں کے نشانات موجود ہے جس نے واقعے کو مشکوک بنا دیا ہے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کرکے مختلف زاویوں سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button