فائرنگ اور ڈوبنے کے واقعات میں 6 افراد جاں بحق 3 زخمی
لکی مروت، نوشہرہ اور ضلع خیبر میں فائرنگ اور ڈوبنے کے واقعات مں چھ افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔
نمائندہ ٹی این این کے نوشہرہ میں فائرنگ سے مختلف مقامات پر دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوئے، فائرنگ کا پہلا واقعہ نوشہرہ کے علاقہ رسالپور گجر کس میں پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کھیتوں میں کام کرنے والے افراد پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
فائرنگ سے راہ چلتا راہ گیر موقع پر جاں بحق جبکہ کھیتوں میں کام کرنے والا شخص شدید زخمی ہو گیا، جاں بحق اور زخمی شخص کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اسپتال منتقل کیا، قبل ازیں ملزمان ارتکاب جرم کے بعد با آسانی فرار ہوئے۔
دوسرے واقعے میں نوشہرہ کے علاقے نظام پور میں جرگے کے دوران فائرنگ سے ذبیح اللہ نامی ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوئے۔۔
پولیس کے مطابق فریقین کے درمیان زمین کے تنازعے پر جرگہ جاری تھا جس کے دوران ایک فریق نے دوسرے فریق پر فائرنگ کر دی، زخمی افراد اور لاش کو اسپتال منتقل کر دیا
دوسری جانب تھانہ لکی مروت کی حدود عیسک خیل میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے، پولیس کے مطابق فائرنگ پرانی عداوت کی بنا پر کی گئی۔
ادھر ملاگوری ضلع خیببر کے علاقے کم شلمان میں دو نوجوان رشید ولد نعیم عمر 16 سال، امجد ولد بخت ولی عمر 17 سال دریا کابل میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔