خیبر پختونخوا

چترال، متعدد منصوبوں پر مرمت و بحالی کے کام کا آغاز

گل حماد فاروقی

محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس نے اپنے سالانہ M&R فنڈ کا پہلی بار ٹینڈر کر کے مختلف منصوبوں پر مرمتی کام کا آغاز کر دیا۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق ایک کروڑ ستر لاکھ روپے کے فنڈ سے شیاقو ٹیک، دنین روڈ، آفیسر میس روڈ، گرم چشمہ روڈ، بونی روڈ وغیرہ کی مرمت اور سڑک کے کنارے حفاطتی دیواروں کا کام بھی جاری ہے۔

گرم چشمہ روڈ پر انگار غون کے قریب سڑک دریا کی جانب کھسک گئی تھی جو نہایت حطرناک تھی وہاں باقاعدہ دریا کے کنارے کنکریٹ حفاظتی دیوار بنائی جا رہی ہے تاکہ اسے بار بار گرنے سے روکا جائے۔

اسی طرح چترال ٹاؤن کے محتلف علاقوں میں سڑک کے کنارے نالے اور حفاظتی دیوار بنائے گئے تاکہ سڑک پانی کی وجہ سے خراب نہ ہو، برنس کے قریب پہاڑوں سے جو پانی سڑک پر بہتا تھا اس کی وجہ سے وہ جگہ کافی حراب ہوئی تھی اس جگہ بھی برساتی نالے کی جانب حفاظتی دیوار تعمیر کی جا رہی ہے تاہم بعض ٹھیکدار محکمے کی جانب سے جاری شدہ ورک آرڈر کی حلاف ورزی بھی کرتے پائے گئے۔

برنس میں کنکریٹ کی جو حفاظتی دیوار تعمیر ہو رہی ہے اس پر علاقے کے لوگوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے، مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹھیکیدار ٹینڈر کے وقت تو مکسر مشین ظاہر کرتا ہے مگر عملی طور پر اکثر مکسر مشین سے سیمنٹ کا مسالہ تیار نہیں کرتے جس سے معیار خراب ہوتا ہے کیونکہ سیمنٹ کے کام  کی بغیر مکسر مشین کے اجازت نہیں ہے مگر یہ ٹھیکیدار پیسہ بچانے کیلئے مکسر مشین کی بجائے ہاتھوں سے سیمنٹ اور بجری مکس کرتے ہیں جو غیر معیاری ہوتا ہے۔

ایک ٹھیکدار نے محکمے کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے ایک خراب مکسر مشین لا کر کھڑی کی تھی مگر وہ کام ہی نہیں کر رہی ہے۔ اسی طرح پرئیت روڈ پر بھی حفاظتی دیوار میں کوئی مکسر مشین استعمال نہیں ہوتی، یہ خلاف ورزی محکمے کے ایگزیکٹیو انجنیر کے نوٹس میں لائی گئی تو انہوں نے یقین دہائی کرائی کہ وہ ایسے ٹھیکداروں سے کام بند کروائیں گے جو بغیر مکسر مشین کے سیمنٹ کا کام کرتے ہیں۔

محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے پرئیت پُل کی مرمت کا کام بھی کیا جس میں لکڑی خراب ہوئی تھی اور لوگوں کو آنے جانے میں مشکلات کا سامنا تھا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ مواصلات نے تیس سال بعد اپنا مرمت کا فنڈ واپس خزانہ میں جمع کرنے کی بجائے اس سے مرمت کا کام کروایا جو قابل تحسین ہے تاہم عوام یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ چترال میں جتنے بھی ادارے تعمیراتی مرمت کا کام کرتے ہیں ان کا متعلقہ ذمہ داروں سے معائنہ ضرور کروایا جائے تاکہ کام کا معیار برقرار رہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button