خیبر پختونخوا

سعودی عرب، کورونا سے ملاکنڈ و مردان کے جاں بحق افراد کی 28 نعشیں لاہور پہنچا دی گئیں

کورونا وائرس سے سعودی عرب میں جاں بحق 28 افراد کی نعشیں ریاض سے آنے والی فلاٸٹ سے لاہور اٸیرپورٹ پہنچ گئیں۔

جاں بحق افراد کا تعلق ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع دیر اپر، دیر لوٸر، شانگلہ اور سوات کے ساتھ ساتھ ضلع مردان سے ہے۔

ورثا کے مطابق انتہاٸی دکھ اور افسوس ہوا کہ خیبر پختونخوا کے لوگوں کی لاشیں اپنے ہی ملک میں اپنا ایٸرپورٹ ہوتے ہوئے بھی لاہور، ملتان اور فیصل آباد پر اتاری جاتی ہیں۔

ورثا کے مطابق پی آٸی اے عملہ اور دوسری طرف سفارتی عملہ لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے جس کے ثبوت ان کے پاس موجود ہیں مگر ایکشن کون لے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button