خیبر پختونخوا

سوات، معمولی تکرار پر ایف سی اہلکار دو بھائیوں کو قتل کر کے فرار

سوات میں ایک ایف سی اہلکار دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار کر فرار ہو گیا۔

سوات پولیس کے مطابق تحصیل چارباغ کے علاقے دکوڑک میں ایف سی اہلکار کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا، جاں بحق افراد فرمان علی اور نہار علی بھائی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایف سی اہلکار فائرنگ کرنے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا، دونوں لاشوں اور زخمیوں کو خوازہ خیلہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق قتل کی وجہ محلے میں معمولی تکرار بتائی جا رہی ہے، واقعے کی مزید تفشیش جاری یے۔

دوسری جانب ضلع باجوڑ کے دوسرے بڑے تجارتی مرکز عنایت قلعہ میں بادشاہ محمد ولد گل زمان ساکن انعام خورو چینہ پر فائرنگ کی گئی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا، میت کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار لایا گیا۔
ذرائع کے مطابق مرحوم کی کئی دہائیوں سے دشمنی چلی آ رہی تھی لیکن اس کے بعد آپس میں صلح کے بعد معاملہ ختم ہو گیا تھا، ضلعی پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور مزید تفتیش شروع کردی

ادھر ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل اینزری چیک پوسٹ کے قریب صوبیدار شمس الوھاب کی گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے بھائی نورالوھاب جاں بحق جبکہ ماں اور دو بھتیجے شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button