خیبر پختونخوا

مردان، جماعت اسلامی رہنماء کے حجرے پر دستی بم حملہ، راہگیر بچہ زخمی

جماعت اسلامی مردان کے رہنماء اور سابق تحصیل نائب ناظم مشتاق سیماب ایڈوکیٹ کے حجرے پر نامعلوم ملزمان نے دستی بم سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک راہ گیر بچہ زخمی ہو گیا جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق نائب ناظم مشتاق سیماب ایڈوکیٹ کے حجرے پر جمعہ اور جمعرات کی درمیانی شب نامعلوم ملزمان نے دستی بم سے حملہ کیا جس کے دوران حجرے کے گیٹ کو جزوی نقصان جبکہ کمرے کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

دھماکے سے ہونے والا نقصان

حملے میں ایک راہ گیر بچہ، دس سالہ فیصل، بھی زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

حملے کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور دھماکہ دیسی خود ساختہ بم کا قرار دیا۔

تھانہ سی ٹی ڈی میں مشتاق سیماب نے رپورٹ درج کراتے وقت بتایا کہ ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے البتہ 15 جون کو ایک غیرملکی نمبر سے کال آئی تھی جو اپنے آپ کو تحریک طالبان کا نمائندہ ظاہر کر رہا تھا اور چندے کا مطالبہ کر رہا تھا لیکن انہوں نے کوئی رپورٹ درج نہیں کی اور نہ دوبارہ انہیں کال کی گئی۔

تھانہ سی ٹی ڈی کے عملے نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button