خیبر پختونخوا

لوئر دیر، کورونا وائرس سے دو بھائی سعودیہ، تیسرا گھر پر جاں بحق

خلیج ممالک میں کورونا سے لوئر دیر کے رہائشیوں کی اموات میں کا افسوسناک سلسلہ تاحال جاری ہے، سعودی عرب میں تحصیل بلامبٹ سے تعلق رکھنے والے دو بھائی اس وائرس کا شکار ہو کر چل بسے جن کی میتیں پہنچا دی گئیں،  تیسرا بھائی کچھ ہی روز قبل گاؤں میں کورونا سے جاں بحق ہوا تھا۔

لوئر دیر کورونا اپ ڈیٹ

نمائندہ ٹی این این کے مطابق سعودی عرب میں محنت مزدوری کے لئے مقیم تحصیل بلامبٹ کے گاؤں ملی خیلہ کے رہائشی دو بھائی محمد نواز خان اور امیر صاحب خان کورونا وائرس سے جاں بحق ہو گئے تھے جن کی میتوں کو آبائی گاؤں پہنچنے پر مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔

 

قبل ازیں مرحومین کا تیسرا بھائی شاہ نواز خان بھی، جو سکول ٹیچر تھا، گزشتہ دنوں کورونا وائرس سے وفات پا چکے ہیں۔

مختصر عرصے میں کورونا وباء کے دوران تین سگے بھائیوں کی وفات پر پورے گاؤں کی فضاء سوگوار ہو گئی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل یکم جون کو بھی لوئر دیر کے مزید دو افراد سعودی عرب میں کورونا سے جاں بحق ہوئے تھے۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق گاؤں کوٹو کے رہائشی محمد فاروق ولد عبد الستار اور عبدالحمید سکنہ ورسکے یونین کونسل بشگرام، جو سعودی عرب میں محنت مزدوری کے لیے مقیم تھے، مبینہ طور کورونا وباء سے جاں بحق ہو گئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button