خیبر پختونخوا

عامرے کیس، آئی جی پی سے افغان قونصل جنرل کی ملاقات

انسپکٹرجنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی سے افغان قونصل جنرل نجیب اللہ احمد زئی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آئی جی پی نے افغان قونصل جنرل کو کل پشاور میں رونما ہونے والے پولیس تشدد کے افسوسناک واقعے کی تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ قابل اعتراض ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد انہوں نے اس کا فوراً نوٹس لیتے ہوئے اس واقعے میں ملوث اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کرنے اور گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

عامرے کیس کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل

عامرے کیس، آئی جی پی اور سی سی پی او عدالت میں پیش

آئی جی پی نے کہا کہ عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ ہر قیمت پر کیا جائے گا، قانون سے کوئی بالا تر نہیں، ۔ آئی جی پی نے افغان قونصل جنرل کو یقین دلایا کہ اس شرمناک واقعے میں ملوث عناصر کو ہر قیمت پر قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

افغان قونصل جنرل نے اس واقعے کا فوری نوٹس اور بھر پور ایکشن لینے پر صوبائی حکومت اور خیبر پختونخوا پولیس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔

انھوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ باہمی عزت و احترام پر مبنی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے مشترکہ اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔

خیبر پختونخوا افغان مہاجرین کے اتاشی عبدالحامد جلیل اور سیکنڈ سیکرٹری پروٹوکول جوہر بھی اس موقع پر افغان قونصل جنرل کے ہمراہ موجود تھے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button