ملالہ یوسفزئی نے گریجویشن مکمل کرلی
پاکستان کی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے گریجویشن مکمل کرنے کا جشن اہل خانہ کے ساتھ مناتے ہوئے اظہار تشکر کیا ہے۔ ملالہ یوسف زئی نے ٹوئٹر پر 2 تصاویر شیئر کیں جس میں دیکھا گیا کہ وہ اہل خانہ کے ساتھ اپنے گریجویٹ ہونے کا جشن بھرپور انداز سے منارہی ہیں۔
https://twitter.com/Malala/status/1273775945917378562
ملالہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ‘میں نے فلسفہ، سیاست اور معاشیات میں آکسفورڈ یونیورسٹی سے اپنی ڈگری مکمل کرلی ہے اور اس وقت یہ شکر اور مزہ بیان کرنا مشکل ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’مجھے نہیں پتا کہ آگے کیا ہے مگر اب نیٹ فلیکس ہوگا، کتابیں پڑھنا اور سونا ہوگا‘۔
واضح رہے کہ 9 جون کو ملالہ یوسف زئی نے برطانیہ کی معروف آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کیا جس پر انہیں پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک سے مبارک باد موصول ہوئی۔
پاکستان کی نوبیل انعام یافتہ ملالہ اب تک نوبیل امن انعام، سخاروف اور ورلڈ چلڈرن پرائز سمیت 40 سے زیادہ بین الاقوامی اعزازات حاصل کر چکی ہیں۔
خیال رہے کہ چند دن قبل بھی ملالہ کے حوالے سے خبریں شائع ہوئی تھی کہ انہوں نے گریجویشن مکمل کرلی ہیں تاہم بعد میں انہوں نے کہا تھا کہ انکی گریجویشن ابھی تک مکمل نہیں ہوئی اور ابھی بھی ان کے کچھ امتحان باقی ہیں۔