پشاور کے بعد سوات، ایبٹ آباد میں بھی سمارٹ لاک ڈاؤن
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں کو سیل کر کے سمارٹ لاک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا, پشاور کے بعد سوات اور ایبٹ آباد کے چند علاقے بند کر دیئے گئے۔
یاد رہے کہ گذشتہ پشاور میں 4 علاقے سیل کر دیئے گئے تھے جن میں اشرفیہ کالونی، چنار روڈ، یونیورسٹی ٹاؤن، دانش آباد، سیکٹر ای ٹو فیز ون حیات آباد شامل ہیں۔
پشاور کے بعد ایبٹ آباد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع کے 6 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا، کیہال، جھنگی، پی ایم اے روڈ، قلندرآباد، نڑیاں اور سیاحتی مقام نتھیاگلی کا علاقہ ملاچھ شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
پشاور، مردان، ملاکنڈ سمیت 20 شہر کورونا ہاٹ سپاٹس قرار
کورونا، ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کی درخواست مسترد
خیبر پختونخوا حکومت نے سیاحتی شعبہ کھولنے کی منظوری دے دی
اس کے علاوہ سوات کی 11 یونین کونسلوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت 11 علاقوں کو سیل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔
سیل کئے جانے والے علاقوں میں یونین کونسل خریڑئی، گوالیرئی،اوڈیگرام، رنگ محلہ لنڈیکس، یونین کونسل قمبر، سیدوشریف، بریکوٹ غربی، کوٹہ شرقی، یونین کونسل کوزہ بانڈئی اور ملحقہ علاقے شامل ہیں۔