خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا حکومت نے سیاحت کے شعبے کو کھولنے کی منظوری دیدی

خیبرپختونخوا حکومت نے ایس او پیز کے تحت سیاحت کے شعبے کو کھولنے کی منظوری دے دی ہے۔دستاویزات کے مطابق غیر ملکی سیاحوں کا کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی ہوگا، ہوٹل انتظامیہ سیاحوں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کی ہدایت کرے گی۔ہوٹل اور گیسٹ ہائوس میں آنے والوں کا ٹمپریچر چیک کیا جائے گا، سیاحوں کے لیے استعمال ہونے والی گاڑیوں کا جراثیم کش سپرے کیا جائیگا۔

ڈرائیورز کے لیے ہینڈ گلووز اور ماسک کا استعمال لازمی ہوگا۔دستاویز کے مطابق ماسک کے بغیر کسی سیاح کو ہوٹل میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، ہوٹل سٹاف بھی ماسک پہننے کا پابند ہوگا۔ہوٹل اور گیسٹ ہائوس کے سنگل روم میں 2 جبکہ ڈبل روم میں 4 سے زیادہ لوگوں کو ٹھہرایا نہیں جائے گا، ہوٹل اور گیسٹ ہائوس انتظامیہ سماجی فاصلے کو یقینی بنائے گی۔دستاویز کے مطابق ٹور آپریٹرز سیاحوں کو ایس او پیز سے متعلق آگاہ کریں گے، ٹور آپریٹرز سیاحوں کو تفریحی مقامات پر ہسپتالوں سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔

اِس ضمن میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ کورونا صورتحال کی وجہ سے سیاحت کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔محمود خان نے کہا کہ صوبائی کابینہ سے ایس او پیز کی منظوری لی گئی ہے، ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے مقامی سطح پر کمیٹیاں بنائی گئیں ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button