عوض نور قتل کیس: گرفتار ملزم رفیق الوہاب کی درخواست ضمانت خارج
نوشہرہ میں زیادتی کے بعد قتل کی گئی بچی عوض نور قتل کیس میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، عدالت نے ملزم رفیق الوہاب کی درخواست ضمانت خارج کردی.
وکیل عوض نور کے مطابق ملزم رفیق الوہاب مرکزی ملزم ابدار کاسہولت کار تھا، جس وقت بچی کو قتل کیا گیا اس وقت رفیق الوہاب مرکزی ملزم کے ساتھ تھے، بچی کے قتل میں دو ملزمان ملوث ہے.
ان کا مزید کہنا تھا کہ آئے روز بچوں کے ساتھ ایسے واقعات رونما ہورہے ہیں،ایسے واقعات سے بچوں کے ذہنوں پر برے اثرات پڑ رہے ہیں. کیس کی سماعت ہائی کورٹ کے جسٹس قیصر رشید نے کی.
یہ بھی پڑھیں: عوض نور زیادتی و قتل کیس، مرکزی ملزم کا عدالت میں اعتراف جرم
یاد رہے کہ سات سالہ بچی عوض نور کو 19 جنوری کو مبینہ جنسی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا جس کے بعد نامزد دونوں ملزمان گرفتار کئے جاچکے ہیں۔
خیال رہے کہ عوض نور قتل کیس میں گرفتار ملزم ابدار ولد عبد اللہ شاہ نے اعتراف کیا تھا کہ عوض نور کو کھیت میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور جب اس نے چیخ وپکار شروع کی تو اس کا گلہ دباکر پانی کی ٹینکی میں پھینک دیا۔ ملزم نے یہ بھی کہا تھا کہ اس نے بدلہ لینے کے لیے عوض نور کو قتل کیا کیونکہ عوض نور کا ماموں اسے کئی بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے۔