کورونا مریض کے علاج پر کتنے اخراجات آتے ہیں؟ نجی ہسپتالوں کو تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت
خیبرپختوںخوا حکومت نے نجی ہسپتالوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کورونا مریضوں کے اخراجات کی تفصیلات جاری کیا کریں۔
اس سلسلے میں صوبائی ہیلتھ کئیرکمیشن نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں نجی ہسپتالوں کو ہدایات دی گئی ہے کہ کورونا مریضوں کے علاج کے اخراجات اپنے نوٹس بورڈز اور آفیشل ویب سائٹس پر جاری کردیں۔
اعلامیے کے مطابق چونکہ حکومت نے کورونا کو ایمرجنسی قرار دیا ہوا ہے اس لئے ہسپتال اپنے مرکز کے اندر علاج کی لاگت، فیسوں کو باضابطہ آویزاں اور آفیشل ویب سائٹ پر جاری کرنے کے پابند ہیں۔
خیبرپختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافے کے باعث سرکاری ہسپتالوں پر بھی بوجھ بڑ رہا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ کئی مریض وائرس کی ٹسٹنگ اور علاج کے لئے نجی ہسپتالوں کو بھی جا رہے ہیں۔
صوبہ بھر میں ابھی تک کورونا مریضوں کی تعداد 17450 تک پہنچ گئے ہیں جبکہ ملک بھر میں ایک لاکھ 41 ہزار سے زیادہ ہوگئے ہیں