خیبر پختونخوا میں کورونا کے 679 مزید کیسز، حیات آباد میڈیکل کمپلکس کے آئی سی یو میں جگہ ختم
خیبرپختونخوا میں ایک دن میں کورونا کے ریکارڈ 679 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ وائرس سے متاثرہ 9 مزید افراد جاں بحق بھی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب مریضوں کی تعداد بڑھنے کے ساتھ حیات آباد میڈیکل کمپلکس میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لئے آئی سی یو میں جگہ ختم ہوگئی ہے جبکہ دیگر ہسپتالوں میں بھی انتہائی نگہداشت یونٹس میں بہت کم بیڈز رہ گئے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق نئے کیسز میں افغانستان سے واپس آنے والے 64 افراد ہیں جو کہ طورخم کورنٹائن مرکز میں موجود ہیں جبکہ 17 انٹرنیشنل فلائٹس کے زریعے باہر ممالک سے آنے والے مسافر ہیں۔
نئے کیسز کے ساتھ صوبہ بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد 15،206 ہوگئی ہے جبکہ اموات 619 تک پہنچ گئی ہیں۔
نئے اموات میں 5 پشاور، 2 ایبٹ آباد، ایک ، ایک اپر دیر اور کرک سے سامنے آئے ہیں۔
دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایچ ایم سی کے آئی سی یو میں 128 بسترز ہیں اور ان تمام پر مریض زیرعلاج ہیں جبکہ مزید مریضوں کے لئے گنجائش نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں بھی کورونا کے لئے مختص انتہائی نگداشت یونٹ کے 25 میں سے 22 بستروں پر مریض زیرعلاج ہیں اور مزید صرف تین مریضوں کی گنجائش رہ گئی ہے۔
وائی ڈی اے کے ترجمان نے مزید بتایا کہ خیبرٹیچنگ ہسپتال کے آئی سی یو میں بھی 25 میں سے 12 بسترز پر کورونا مریض زیرعلاج ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ کورونا مریضوں کی تعداد بڑھنے سے ہسپتالوں میں سہولیات کی کمی پیش آئی ہے ہسپتالوں میں وینٹیلیٹرز اور آکسیجن کی بھی کمی کا سامنا ہے