خیبر پختونخوا

مردان، پٹرول پمپ میں آتشزدگی سے 9 افراد زخمی

مردان کی تحصیل تخت بھائی میں پٹرول پمپ میں آتشزدگی سے 9 افراد زخمی ہو گئے جبکہ دیر لوئر میں دو کمسن بچیاں پراسرار طور پر جاں بحق ہو گئیں۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق تخت بھائی کے علاقے فضل آباد گوھر پٹرول میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 فائر فائٹرز ٹیم موقع پر پہنچ گئی، آگ لگنے سے پٹرول پمپ میں موجود 9 افراد شدید زخمی ہو گئے تھے جنہیں فائر فائٹرز نے پہنچتے ہی باحفاظت نکال لیا اور آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق پیشہ ورانہ طریقہ کار اپناتے ہوئے 30 منٹ میں آگ پر قابو پا لیا گیا اور بروقت کاروائی سے پٹرول پمپ اور آس پاس کی آبادی کو بڑے نقصان سے بچا لیا گیا، زخمیوں کو ابتدائی طبعی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال تخت بھائی منتقل کر دیا گیا۔

آگ لگنے کی وجہ یو پی ایس بلاسٹ بتائی جا رہی ہے۔

زخمیوں میں گوہر ولد راحت گل (مالک پٹرول پمپ)، عماد ولد وارث، فیاض ولد سلطان، یاسر ولد فیاض، مولانا عبدالسلام، ظہور ولد اجمیر خان، عبداللہ ولد آدم خان، داؤد اور ایک آئل ٹینکر کا ڈرائیور شامل ہیں جس کی شناخت نہ ہو سکی۔

دوسری جانب دیر بالا کے علاقے عشیری درہ سینگارام میں دو کم سن بچیاں بیک وقت پراسرار طور پر جاں بحق ہو گئیں، ذرائع کے مطابق دونوں کی عمریں ایک سال بتائی جا رہی ہیں اور دونوں بچیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button