خیبرپختونخوا میں کورونا کے مزید 476 کیسز، 10 اموات ریکارڈ
خیبر پختونخوا میں کورونا کے 476 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 11373 ہوگئی۔
محکمہ صحت کے مطابق نئے سامنے آنے والے کیسز میں 12 باہر ممالک سے آنے مسافروں کی ہے جو کہ پہلے ہی قرنطین مرکز میں ہیں۔
صوبے میں آج بروز بدھ وائرس کا شکار ہونے والے 10 افراد کی موت بھی واقع ہوئی جس کے بعد خیبر پختونخوا میں جاں بحق مریضوں کی تعداد 500 ہوگئی ہے۔
ان جاں بحق 10 افراد میں سے 6 کی پشاور، 2 کی نوشہرہ جبکہ ایک، ایک کی خیبر اور ایبٹ آباد میں موت واقع ہوئی۔
محکمہ صحت کے مطابق آج کے دن 65 مریض صحتیاب بھی ہوگئے ہیں جس کے ساتھ مجموعی صحتیاب مریضوں کی تعداد 3150 ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ نئے اموات میں سابقہ صوبائی وزیر میاں جمشید الدین کاکا خیل بھی شامل ہیں جو کہ ایک ہفتہ پہلے کورونا سے متاثر ہوکر اسلام آباد میں نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔
صوبے میں مزید دو اراکین صوبائی اسمبلی پشاور کے صلاح الدین مہمند اور شانگلہ کے عالم زیب خان بھی متاثر ہوئے ہیں، ان دونوں کا تعلق عوامی نیشنل پارٹی سے ہے۔
دوسری جانب ملک بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز 82 ہزار 763 ہوگئے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 1727 تک پہنچ گئی ہے۔