خیبر پختونخوا

ایم پی اے میاں جمشید الدین کاکاخیل کورونا وائرس سے انتقال کرگئے

پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی میاں جمشید الدین کاکا خیل کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے رکن اسمبلی میاں جمشید الدین ایک ہفتے سے اسلام آباد کے ہسپتال میں زیر علاج تھے اور تین روز سے وینٹی لیٹر پر تھے۔

میاں جمشیدالدین کاکا خیل 2018 کے انتخابات میں خیبرپختونخوا کے حلقے پی کے 63 سے کامیاب ہوئے تھے اور وہ صوبائی وزیر برائے ایکسائز بھی رہ چکے ہیں۔

نوشہرہ سے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی پی کے63 سے دوسری مرتبہ صوبائی اسمبلی کے ممبر منتخب ہونے والے میاں جمشید الدین کاکاخیل کورونا سے جنگ لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔
نوشہرہ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاھد علی خان نے رکن صوبائی اسمبلی میاں جمشید الدین کاکاخیل کی کورونا وائرس سے جابحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔
ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے مطابق میاں جمشید الدین کاکاخیل اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
ڈپٹی کمشنرنوشہرہ کے مطابق میاں جمشید الدین کاکاخیل کے بیٹے میاں عمرکاکاخیل اور بھائی میاں شبیر الدین کاکاخیل کورونا وائرس سے صحت یاب ہوکر ان کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔
میاں جمشید الدین کاکاخیل وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے قریبی دست راز اور ساتھیوں میں سے تھے۔ صوبائی اسمبلی کے رکن میاں جمشید الدین کاکاخیل کے کورونا وائرس سے جابحق ہونے کی خبر نوشہرہ میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔

دوسری جانب میاں جمشید الدین کاکا خیل کے جنازے کا وقت تبدیل کردیا گیا ہے۔ مرحوم میاں جمشید الدین کاکا خیل کا نماز جنازہ شام 6 بجے کے بجائے ڈھائی بجے ادا کی جائے گی۔ مرحوم میاں جمشید الدین کو ان کے آبائی علاقہ کاکا صاحب میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے جے یو آئی ف کے رہنما امتیاز قمر کا بھی گزشتہ روز کورونا وائرس کے باعث انتقال ہوا ہے۔ گزشتہ روز ہی سندھ کے وزیر کچی آبادی غلام مرتضیٰ بلوچ بھی کورونا کے باعث انتقال کر  گئے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button