غلام احمد بلور نے کورونا وائرس کو شکست دے دی
عوامی نیشنل پارٹی کے بزر گ رہنماحاجی غلام احمدبلور کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے۔ اے این پی کے سینئر رہنما غلام بلور کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو آئسولیشن سے نکال لیا ہے۔ پشاور سے تعلق رکھنے والے صحافی صابر شاہ ہوتی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ کمزور حاجی غلام بلور نے طاقتور کورونا کو شکست دے دی۔
کمزور حاجی غلام بلور نے طاقتور کورونا کو شکست دے دی pic.twitter.com/fUSBgWqCgx
— Sabir Shah Hoti (@sabirshahhoti84) May 29, 2020
سینئرصحافی حامد میر نے اس کے جواب میں لکھا کہ حاجی غلام احمد بلور جسمانی طور پر کمزورہو چکے ہیں لیکن انکا عزم و حوصلہ بہت مضبوط ہے وہ ایک دلیر شہید بیٹے کے باپ اور ایک دلیر شہید کے بھائی ہیں جس نے اپنے وقت کے خطرناک ترین دہشت گردوں کو سامنے کھڑے ہو کر للکارا اور حاجی صاحب نے بھی دہشت گردوں کو پچھاڑا اللّٰہ انہیں سلامت رکھے۔
حاجی غلام احمد بلور جسمانی طور پر کمزورہو چکے ہیں لیکن انکا عزم و حوصلہ بہت مضبوط ہے وہ ایک دلیر شہید بیٹے کے باپ اور ایک دلیر شہید کے بھائی ہیں جس نے اپنے وقت کے خطرناک ترین دہشت گردوں کو سامنے کھڑے ہو کر للکارا اور حاجی صاحب نے بھی دہشت گردوں کو پچھاڑا اللّٰہ انہیں سلامت رکھے https://t.co/sLsmNVo7Qw
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) May 29, 2020
حاجی غلام احمد بلور میں رواں ماہ کے 16 تاریخ کو مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد بزرگ رہنما نے خود کو اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ کرلیا تھا۔ ترجمان زاہد خان کے مطابق میاں افتخارحسین کاٹیسٹ بھی گذشتہ روز منفی آگیاہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کاشکار ہونے کے بعد سے قومی سیاسی قیادت اورحکومتی اکابرین کی طرف سے رابطے کرکے بزرگ رہنما حاجی غلام احمد بلور اور میاں افتخار حسین کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی گئی اورنیک خواہشات کااظہار کیاگیا۔دونوں رہنماؤں نے کئی روز قرنطینہ میں رہتے ہوئے آخرکار کورونا وائرس کو شکست دے دی جس کے بعد پارٹی قیادت اور کارکنوں نے اظہار مسرت کیا ہے اور دونوں رہنماؤ ں کے ساتھ یکجہتی کااظہار بھی کیاہے۔