خیبر پختونخوا
لویر دیر، دریا پانجکوڑا سے آٹھ دن بعد خال کے نوجوان کی نعش نکال لی گئی
لویر دیر کے دریا پانجکوڑا سے آٹھ دن بعد خال کے نوجوان کی نعش نکال لی گئی۔
نمائندہ ٹی این این کے مطابق عید کے پہلے روز ڈائینا گاڑی میں سفر کرنے والے نوجوانوں کی گاڑی خال سچہ پل کے قریب تیز رفتاری کی وجہ سے دریا پنجکوڑا میں گر گئی تھی جس میں تین نوجوان زخمی ہوئے تھے جبکہ ایک نوجوان محمد شعیب سکنہ خال برکلے دریا پنجکوڑا میں ڈوب گیا تھا۔
اس سلسلے میں ریسکیو 1122 دیر لوئر کی غوطہ خور ٹیم، سول ڈیفینس کے رضاکاروں اور مقامی لوگوں نے عید کے پہلے روز سے نوجوان کی ریسکیو کیلئے سرگرمیاں شروع کیں، آٹھ روز بعد جائے وقوعہ سے تین سو میٹر کے فاصلے پر سچہ پل کے قریب دریائے پنجکوڑا سے اس کی نعش نکال لی گئی۔
مرحوم کی نماز جنازہ آبائی گاؤں خال بر کلے میں ادا کی گئی۔ اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔