نوشہرہ، دریاؤں میں نہانے پر پابندی عائد
نوشہرہ کے دریاؤں میں نہانے پر پابندی عائد، دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دریاؤں میں نہانے پر دفعہ 144 نافذ، اس حوالے سے انتظامیہ کے عملے اور مختلف وی سی اور یوسی سکریٹریوں کے ذریعے اعلانات کر دیئے گئے۔
آگاہی مہم اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے نوشہرہ، کنڈ پارک اور خیرآباد میں ریسکیو ٹیموں کے ساتھ ساتھ پولیس اور انتظامیہ کا عملہ تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ دریا کنارے جانے والے اہم راستوں کو بند کردیا گیا ہے۔
ریسکیو 1122 آگاہی مہم چلانے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
واضح رہے کہ پابندی کے باوجود ہر سال نوشہرہ کے ساتھ ساتھ دیگر اضلاع میں لوگ خصوصاً نوجوان دریاؤں کا رخ کرتے ہیں اور ہر سال کئی قیمتی جانیں دریا کی بے رحم موجوں کی نذر ہو جاتی ہیں۔