خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا حکومت کا عید سادگی سے منانے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت نے عید سادگی سے منانے کا فیصلہ کر لیا۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ عید الفطر مذہبی تہوار ہے، عوام سے اپیل ہے کہ عید سادگی سے منائیں۔

انہوں نے عوام سے کہا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر اجتماعات سے گریز کیا جائے جبکہ وزرا، مشیران، معاونین اور اراکین اسمبلی کو بھی ہدایت کی کہ عیدالفطر کا تہوار سادگی سے منائیں اور کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنایا جائے۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے میں کورونا سے 24 گھنٹے میں مزید 14 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد کورونا سے اموات 365 ہو گئیں، صوبہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 ہزار 155 ہو گئی ہے جبکہ اب تک کورونا کے 2 ہزار 198 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button