خیبر پختونخوا

ایک اور خاتون جاں بحق، نوشہرہ میں کورونا اموات 19 ہو گئیں

نوشہرہ میں کرونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں کا سلسلہ جاری ہے جہاں وائرس کی وجہ سے ایک اور زندگی کا چراغ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بجھ گیا۔

ڈپٹی کمشنر شاھد علی خان کے مطابق نوشہرہ کلاں کھنڈر کی رہائشی خاتون مسماۃ (ر) گزشتہ چند روز سے قاضی میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج تھی جو آج جاں بحق ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

 ”آپ کا مریض expire ہو چکا ہے”

مردان میڈیکل کمپلیکس میں کورونا ٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح

مسماۃ (ر) کو ایس او پیز کے مطابق سپرد خاک کردیا گیا، نوشہرہ میں اب تک کرونا وائرس سے تین خواتین سمیت مجموعی طور پر 19 افراد جان بحق ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ 17 مئی کو نوشہرہ میں کورونا وائرس کے مزید چار مریض جاں بحق ہوئے تھے جس کے بعد ضلع میں کورونا وائرس سے جاں بحق مریضوں کی تعداد 17 ہو گئی تھی۔

ڈسٹرکٹ نوشہرہ میں اب تک مجموعی طور پر کل 1456 افراد کے کرونا ٹسٹ ہوئے جن میں 569 ضلع بھر سے اور 887 سگریٹ بنانے والی کمپنی کے ملازمین شامل ہیں، اب تک 191 افراد کے ٹسٹ پازیٹو اور 378 افراد کے ٹسٹ منفی رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان کے مطابق سگریٹ بنانے والی کمپنی کے ٹوٹل 251 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق جبکہ 636 افراد کے ٹسٹ رزلٹ منفی رپورٹ ہوئے ہیں، جب کہ ضلع بھر میں تقریباً 80 افراد کرونا وائرس کو شکست دیکر صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button