قبائلی اضلاع

باجوڑ میں دھماکہ، دو بھائیوں میں سے ایک جاں بحق ایک زخمی

باجوڑ میں ایک بم دھماکے میں ایک بھائی جاں بحق جبکہ دوسر زخمی ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ تحصیل ناواگئی کے علاقے چہارمنگ ہلال خیل میں ہوا جس کے نتیجے میں ذاکراللہ نامی شخص جاں بحق جبکہ اس کا بھائی سعیداللہ زخمی ہو گیا۔

میت کو پوسٹ مارٹم جبکہ زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب کل رات تحصیل ناواگئی ہی کے علاقے چہارمنگ شریف خانہ میں نامعلوم افراد نے عبدالوہاب نامی شخص کو قتل کر دیا تھا۔

ادھر ضلع مہمند کی تحصیل حلیم زی میں گزشتہ رات تین موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم میں مرنے والوں کی تعداد 3 ہوگئی۔

ریسکیو 1122 مہمند کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ایمبولینس روانہ کر دی گئی، 2 افراد کو تشویش ناک حالات میں LRH پشاور مںتقل کر دیا گیا جبکہ 3 افراد زحموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔

جاں بحق ہونے والے افراد کے نام خیر اللہ سکنہ تحصیل صافی، ریحان خان سکنہ اٹوخیل اور خان زرین سکنہ تحصیل صافی بتائے گئے ہیں جبکہ سجاد نامی ایک اور زخمی کی حالت بھی نازک بتائی جا رہی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button