خیبر پختونخوا

انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے لکی مروت کے برطرف95 پولیس اہلکارملازمت پر بحال

ریجنل پولیس آفیسر بنوں عبدالغفور آفریدی نے ضلع لکی مروت کے برطرف 95پولیس اہلکاروں کو ملازمت پر بحال کردیا۔ ڈی پی او لکی مروت عبدالرئوف نے گذشتہ ماہ مزکورہ اہلکاروں کو ملازمت سے برخواست کردیا تھا جن میں سب انسپکٹرز، اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اور لیوی و خاصہ دار فورس کے اہلکار بھی شامل تھے۔

ان اہلکاروں پر الزام تھا کہ انہوں نے خود یا اپنی بیویوں کے نام پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں غریب خاندانوں کے لئے مختص رقم وصول کی اور ان کا یہ اقدام سرکاری ملازمت کے قواعد و ضوابط اور نظم و ضبط سے متصادم تھا۔ شو کاز نوٹسز ملنے کے بعد جمع کرائے گئے جوابات غیر تسلی بخش ہونے پر انہیں نوکری سے نکال دیا گیا تھا۔

متاثرہ اہلکاروں نے ملازمت سے برطرفی کے خلاف آر پی او بنوں کے پاس اپیلیں جمع کرائیں جنہیں منظور پر کرتے ہوئے آر پی او عبدالغفور آفریدی نے قرار دیا کہ شو کاز نوٹسز کے جوابات میں مذکورہ اہلکاروں کی طرف سے اپنایا گیا موقف درست ہے اس لئے انہیں ملازمت پر بحال کیا جاتا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button