خیبر پختونخوا

جی آئی کے گرلز ہاسٹل میں ڈاکہ، انتظامیہ معاملے پر مٹی ڈالنے کیلئے کوشاں

غلام اسحاق کان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (جی آئے کے) کی انتظامیہ مبینہ طور پر چند روز قبل گرز ہاسٹل میں پڑنے والے ڈاکے کے حوالے سے طالبات کو خاموش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کی وباء کے دوران جی آئے کے صوابی کے ہاسٹل کے بعض کمروں کا ڈاکوؤں نے صفایا کیا ہے تاہم انتظامیہ اس معاملے پر مٹی ڈالنے کی کشش کر رہی ہے۔

اس حوالے سے جی ئی کے کی ایک طالبہ نے نام ظاہر نہ کرے کی شرط پر میڈیا کو بتایا کہ طالبات خوفزدہ ہیں اور وہ اس ڈاکے کے بارے میں بات نہیں کر رہیں کیونکہ بہت ساری طالبات کو ڈرایا اور دھمکایا گیا ہے کہ اس بارے لب کھولے تو ان کی ڈگریاں منسوخ کر دی جائیں گی۔

ایک اور طالبہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ انتظامیہ یا سیکیورٹی والے کچھ نہیں کر رہے یہاں تک کہ انہیں اس ڈاکے بارے اطلاع بھی نہیں دی گئی یہ تو جب ایک طالبہ سامان لینے گئی تو یہ راز کھل گیا۔

اس حوالے سے گفتگو میں ادارے کے ایک اہلکار نے واقعے کی تصدیق کی اور کہا کہ کیس میں تاحال کسی طرح کی پیشرفت نہیں ہوئی تاہم ایک اور اہلکار نے اس طرح کے کسی واقعے سے مکمل لا علمی کا اظہار کیا۔

دوسری جانب تھانہ توپی کی پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال انتظامیہ یا طالبات میں سے کسی نے بھی ایف آئی آر کے اندراج کے لئے رابطہ نہیں کیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button