علی وزیر کے بعد منظور پشتین میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص
پختون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
سوشل میڈیا کے ویب سائٹ فیس بک پر اپنے ایک بیان میں منظور پشتین نے کہا کہ ان کے ٹسٹ کا ریزلٹ آج آیا ہے لیکن وہ 5 دن پہلے ہی عارف وزیر کے جنازے کے بعد سے گھر میں ہی قرنطین ہوگئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی حالت بہتر ہے اور امید ہے جلد ہی اس مرض سے ٹھیک ہوجائیں گے۔
منظور پشتین نے اپنے دیگر ساتھیوں سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کچھ دنوں کے لئے کورنٹائن ہوجائیں تو زیادہ بہتر ہوگا۔
منظورپشتین کے علاوہ پی ٹی ایم کے علی وزیر کا بھی پچھلے دنوں کورونا کا نتیجہ مثبت آیا ہے اور تب سے وہ بھی گھر میں قرنطین ہیں۔ انہوں نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کی حالت بہتر ہے جبکہ عارف وزیر کے جنازے اور فاتحہ میں ملنے والوں سے درخواست کی تھی کہ اپنے ٹسٹس کرالیں اور قرنطین ہوجائے۔
خیال رہے کہ چند دن پہلے پی ٹی ایم کا رکن شاہ فیصل آفریدی کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق بھی ہوئے ہیں۔