خیبر پختونخوا

کورونا سے مزید دو جاں بحق، مردان میں اموات کی تعداد 19 ہو گئی

مردان میں کرونا وائرس کے مسلسل وار جاری ہیں، آج وائرس سے مزید دو افراد جاں بحق ہونے سے ضلع میں کورونا سے اموات کی تعداد 19 ہو گئی۔

کرونا وائرس کے ضلعی کنٹرول روم کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید دو افراد کرونا وائرس سے لڑتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے جس کے ساتھ ضلع میں وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق دو نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے ساتھ ضلع میں متاثرہ افراد کی تعداد 279 ہو گئی، 21 افراد کے ٹیسٹ نیگٹیو موصول ہوئے، مردان میں قائم قرنطینہ سنٹر میں 3 اور آئسولیشن وارڈز میں 64 افراد زیرعلاج ہیں۔

کنٹرول روم کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ضلعی انتظامیہ کو لیبارٹری سے موصول ہونے والے نتائج میں مزید 2 افرادمیں کروناوائرس کی تصدیق ہوئی جس کے ساتھ اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 279 ہو گئی، 19 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ مزید 45 افراد سے کرونا وائرس کی تشخیص کے لئے نمونے لئے گئے جس کے ساتھ اب 261 افراد کے ٹیسٹ نتائج لیبارٹری سے آنا باقی ہیں۔

خیال رہے کہ مردان میں کرونا وائرس کے نئے مریضوں کے ساتھ ساتھ رواں ہفتے کرونا وائرس سے اموات کی شرح میں بھی اضافہ ہواا ہے۔

تشویشناک امر یہ ہے کہ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان ہوتے ہی بازاروں میں زیادہ رش دیکھنے میں آ رہا ہے جس سے کرونا وائرس پھیلنے کا مزید خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ اس قبل مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے مزید چار افراد نے جان دی تھی جس سے مردان میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 17 ہو گئی تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button