خیبر پختونخواقبائلی اضلاع

ڈوگرہ ہسپتال کے میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر شہباز آفریدی کورونا سے صحت یاب

ضلع خیبر کے باڑہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ڈوگرہ ہسپتال کے میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر شہباز آفریدی کورونا سے صحت یاب ہوگٸے۔

ڈاکٹر شہباز آفریدی ڈوگرہ ہسپتال کے سینئر ڈاکٹر اور میڈیکل سپیشلسٹ ہیں۔ کورونا مریضوں کے علاج کے دوران ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد قرنطینہ میں چلے گئے تھے۔ گزشتہ روز دوبارہ ٹیسٹ کرنے پر ان کی رپورٹ نیگیٹیو آگئی۔

رابطے پر انہوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ پہلے بھی عوام کی خدمت کی ہے اور اسی جذبے کے ساتھ دوبارہ وہ اپنا تسلسل جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر، کورونا وائرس سے مزید دو مریض جاں بحق، ضلع میں تعداد 6 ہو گئی

انہوں نے کہا کہ کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے اور احتیاطی تدابیر کے ذریعے ہی اس وبا کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوستوں کی دعائیں رنگ لے آئیں اور اللّٰہ تعالیٰ نے دوبارہ صحت دی انہوں نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کا علاج جاری رکھوں گا۔

واضح رہے کہ ضلع خیبر بھر میں اب تک کورونا وائرس کے باعث 6 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button