خیبر پختونخوا

مردان، کورونا کا ایک اور مریض جاں بحق، ضلع میں تعداد 12 ہو گئی

مردان کے علاقہ تخت بھائی میں ایک شخص کرونا وائرس سے جاں بحق ہو گیا جس کے ساتھ ضلع میں ہلاکتوں کی تعداد 12 ہو گئی۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق مردان میں مزید 9 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور 21 افرادکے کے ٹیسٹ نیگٹیو موصول ہوئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق تخت بھائی کے شہری علاقے وارڈ نمبر 3 پیرانو ڈاگہ سے تعلق رکھنے والے 64 سالہ حاجی علی اکبر ولد محمد خان کورونا وائرس کارزلٹ پازیٹیو آنے کے بعد الشفاء ہسپتال اسلام اباد میں زیرعلاج تھے اور ہفتے کے روز انتقال کرگئے جنہیں ضلعی انتظامیہ نے ہدایات کے مطابق آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا۔

بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی انیلہ فہیم، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر کچکول، ڈاکٹر قاسم شاہ اور دیگر میڈیکل ٹیم نے ان کے گھر کا دورہ کیا اور ان  کے دیگر اہل خانہ کو قرنطین کر دیا گیا جبکہ پورے ایریا کے گھروں میں سپرے کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

مردان کی 19 سالہ لڑکی کورونا کیخلاف سڑکوں پر

دلہن مردان میں منتظر، دلہا دبئی میں کورونا کا شکار ہو کر چل بسا

مزید دو جاں بحق، ضلع خیبر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 6 ہو گئی

لوئر دیر میں ایک اور خاتون جاں بحق، ضلع میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد دس ہو گئی

کروناوائرس کے ضلعی کنٹرول روم کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں لیبارٹری سے موصول ہونے والے نتائج میں مزید 9 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی جس کے ساتھ ضلع میں متاثرہ افراد کی تعداد 217 ہوگئی جبکہ 21 افراد کے نتیجے منفی وصول ہوئے جس کے ساتھ اب تک 681 افراد کے نتائج نیگیٹو آئے ہیں۔

قرنطینہ سنٹر میں ایک شخص جبکہ آئسولیشن وارڈز میں 72 افراد زیرعلاج ہیں جبکہ 7 افراد کو صحت یاب پاکر آئسولیشن وارڈز سے گھروں کو بھیجا جا چکا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 5 مئی کو مردان میں کورونا وائرس سے مزید دو افراد جاں بحق ہوئے تھے جس کے ساتھ ضلع میں تعداد 11 ہو گئی تھی۔

قبل ازیں 2 مئی کو مردان کے علاقے منگاہ میں کورونا سے متاثرہ ایک اور شخص جاں بحق ہوا تھا جس کے ساتھ ضلع میں اموات کی تعداد 9 ہو گئی تھی۔

خیال رہے کہ اس وقت ملک بھر میں 28745 افراد کورونا وائرس میں مبتلا بتائے جاتے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 637 سے زائد ہو گئی ہے، 234 اموات کے ساتھ خیبر پختونخوا سرفہرست، 191 اموات کے ساتھ پنجاب دوسرے جبکہ 180 ہلاکتوں کے ساتھ سندھ تیسرے نمبر پر ہے۔

اسی طرح بلوچستان میں 24 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے ہیں، اسلام آباد میں 4 جبکہ آج ایک اور ہلاکت کے ساتھ گلگت بلتستان میں بھی اموات کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button