خیبر پختونخوا

نوشہرہ، گھریلو تنازعہ پر بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا

خون سفید ہوگیا بھائی بنا سگے بھائی کا قاتل، نوشہرہ کلان شاہ گل آرٹ کے مقام پر بھائی نے سگے بھائی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو تنازعے کا شاخسانہ ہے جبکہ ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے، تھانہ نوشہرہ کلاں پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کےلیے چھاپے شروع کردیئے۔

پولیس کے مطابق مقتول کا تعلق مردان سے بتایا جاتا ہے جو کہ ملک آباد نوشہرہ کلاں میں رہائش پذیر تھا۔

دوسری جانب چارسدہ کی تحصیل شبقدر کوٹک میں آبپاشی کے تنازعے پر فریقین کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص جاں بحق 2 زخمی ہو گئے۔

متوفی ساحر خان

زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلے ٹی ایچ کیو شبقدر منتقل کر دیا گیا، جاں بحق ہونے والے فرد کی شناخت عارف جبکہ زخمی کی بیت اللہ کے نام سے ہو ئی ہے۔

وقوعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھانہ بٹگرام میں جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ادھر ضلع خیبر کے علاقے ملاگوری ایک مزدور ایک چٹان کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق علاقہ تاتارہ کا نوجوان ساحر خان ضلع مہمند میں مقامی پہاڑ میں دوران مزدوری چٹان لگنے سے جاں بحق ہوا ہے۔

مرحوم کا تعلق ایک پسماندہ خاندان سے بتایا جاتا ہے اور سوگواران میں بیوہ اور پانچ بچے شامل ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button