خیبر پختونخوا

کورونا وباء، خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی ہسپتال قائم کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا صورتحال کے پیش نظر ایک اہم اقدام کرتے ہوئے وفاقی حکومت کے اشتراک سے ایمرجنسی ہسپتال قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

حکومت کی جانب سے اس حوالے سے جاری بیان کے مطابق یہ فیصلہ کورونا وبا کی وجہ سے موجودہ ہسپتالوں پر مریضوں کی بوجھ کو کم کرنے کے لئے کیا گیا ہے، وزیر اعلی محمود خان نے اس سلسلے میں سمری کی منظوری دی ہے۔

بیان کے مطابق 500 بستروں پر مشتمل یہ ہسپتال 79 کنال رقبے پر تعمیر کی جائے گی جس کے لئے زمین صوبائی حکومت فراہم کرے گی، محکمہ صحت کے پاس پشاور کے علاقہ دوران پور میں ہسپتال کے لئے درکار اراضی پہلے سے دستیاب ہے۔

ہسپتال کی عمارت وفاقی حکومت این ڈی ایم اے کے ذریعے تعمیر کرے گی جبکہ ہسپتال کے لئے طبی آلات کی خریداری صوبائی حکومت کرے گی۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے کہ ہسپتال کے قیام سے صوبے کے موجودہ ہسپتالوں پر مریضوں کے بوجھ کو کم کیا جاسکے گا اور مستقبل میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے موثر انداز میں نمٹنے میں مدد ملے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button