خیبر پختونخوا

جے یو آئی اے این پی اٹھارویں ترمیم پرحکومتی نظرثانی کوشش کے خلاف متحد

اٹھارویں ترمیم پرحکومتی نظرثانی کی کوشش کے خلاف جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریڑی جنرل میاں افتخار حسین سے ٹیلی فونگ رابطہ کیا ہے۔ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماوں نے اٹھارویں ترمیم پرحکومتی نظرثانی پر تفصلی تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم پرحکومتی نظرثانی کی کوشش کی بھرپور انداز میں مذاحمت کی جائیں گئی جبکہ اپوزیشن جماعتیں متحدہوکر ہر حدتک جانے کے لیے متفقہ لائحہ عمل کی تشکیل پر متفق ہوگئی۔

میاں افتخارحیسن کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان کے ساتھ مشاورت کے بعد اتفاق رائے سے ال پارٹیز کانفرس بلائی جاسکتی ہے۔ تمام اپوزیشن جماعتوں کا 18 ویں ترمیم اور این ایف سی کے تحت صوبوں کے حقوق کے تحفظ پر اتفاق ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلیکٹیڈ حکمران چھوٹے صوبوں کے اختیارات ختم کرنے اور این ایف سی ایوارڈ کو ہڑپ کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، عوامی نیشنل پارٹی اور اپوزیشن جماعتیں سلیکٹڈحکمرانوں کو چھوٹے صوبوں کے حقوق پر شب خون مارنے کی اجازت نہیں دے سکتی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا سے ہر پاکستانی کرب میں مبتلا ہے دوسری طرف حکومت اٹھارویں ترمیم میں چھیڑ چھاڑ کرکے سیاسی انتشار پیدا کررہی ہے۔ میاں افتخار حسین نے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن کا اہم پیغام عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند ولی یار کو بھی پہنچا دیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button