خیبر پختونخواقومی

خیبرپختونخوا میں ایک دن میں کورونا سے 10 اموات، ہلاکتوں میں صوبہ ٹاپ پر آگیا

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے مزید دس اموات ہوئی ہیں جو کہ ایک دن میں صوبے میں اموات کی اب تک سب سے بڑی تعداد ہے۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق 18 اپریل کو خیبرپختونخوا میں کورونا کے مزید 60 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے ساتھ مجموعی تعداد 1137 ہوگئی ہے۔ صوبے میں اب تک 226 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے اعداد و شمار کے ساتھ ملک بھر میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 7993 ہوگئی ہے جبکہ اموات بھی 159 تک پہنچ گئی ہیں۔ ملک بھر میں اس وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1868 ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مریض پنجاب میں 3649، سندھ میں 2355، بلوچستان میں 376، گلگت بلتستان 257، اسلام آباد 171 جبکہ آزاد جموں کشمیر میں 48 ہیں۔

سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں 60، سندھ میں 48، پنجاب 41، بلوچستان 5، گلگت بلتستان 3 اور اسلام آباد میں ایک ریکارڈ ہوئی ہیں۔

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button