خیبر پختونخوا

پشاور کے ایک ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق

 

پشاورمیں بھی ایک ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ صوبائی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر فضل منان نے بتایا کہ ڈاکٹر محمد کریم کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، ان کا نجی ہسپتال میں کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا ہے۔

ڈاکٹر فضل منان نے کہا کہ متاثرہ ڈاکٹر مولوی امیر شاہ میموریل ہسپتال میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے اور انہوں نے اب خود کو گھر میں آئسولیشن میں رکھا ہے۔

واضح رہے کہ اب تک ملک میں کئی ڈاکٹرز کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جب کہ گلگت بلتستان اور کراچی میں ڈاکٹر کورونا سے جاں بحق بھی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے پشاور میں ایک نرس ارم شہزادی بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئی تھی جن کا تعلق چترال سے ہے اور وہ نارتھ ویسٹ ہسپتال میں نوکری کرتی تھی تاہم رپورٹس کے مطابق نرس ارم شہزادی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد نہ صرف ہسپتال نے ان کو نوکری سے نکال دیا بلکہ ان کا علاج کرنے سے بھی انکار کیا۔ بعد ازاں ارم شہزادی نے خود کو ایچ ایم سی میں داخل کیا اور اطلاعات کے مطابق وہ صحتمند ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہوگئی جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 656 ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button