خیبر پختونخوا

‘تنہائی میں رہنا ایک بہت بڑا امتحان تھا’

 

‘ٹیسٹ کے نمونے سے لے کر اس کے رزلٹ تک کا وقت بہت پریشانی میں گزرا، تنہائی میں رہنا ایک بہت بڑا امتحان تھا لیکن اللہ تعالی نے ماں باپ کی دعاوں سے اس مشکل وقت سے نکال دیا’

یہ خیالات اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ حاجرہ سمیع کے ہیں جنہوں نے چند دن پہلے کورونا کے شک میں خود کو آئسولیٹ کردیا تھا۔ حاجرہ سمیع نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت پوری دنیا کورونا وائرس خلاف لڑرہی ہے اور اسی سلسلے میں حکومت نے بازاروں، مارکیٹوں اور باقی جگہوں کو بند کیا ہے۔

آنہوں نے کہا کہ عوام کی بے احتیاطی کورونا مریضوں کی تعداد میں آضافہ کرسکتی ہے۔ لاک ڈاؤن کا فیصلہ حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاو میں کمی کے لیے کیا۔

آنہوں نے کہا ہے کہ عوام کورونا وائرس کی خطرناک بیماری کا احساس کریں تاکہ جلد سے جلد اس بیماری کو شکست دی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سختی سے لاک ڈاون پر عمل پیرا ہے عوام تعاون کریں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں آج کورونا وائرس سے مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4334 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک بھر میں اب تک کورونا سے ہونے والی 63 ہلاکتوں میں سے سندھ اور خیبرپختونخوا میں 20،20 ، پنجاب 17 ، گلگت بلتستان 3 ، بلوچستان 2 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔ پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 4344 تک پہنچ چکی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button