خیبر پختونخوا

پاکستان میں پہلی بار سرکاری ہسپتال کو وینٹی لیٹر کا عطیہ

کرونا وباء کے بعد پاکستان میں پہلی بار کسی سماجی شخصیت کی جانب سے سرکاری ہسپتال کو وینٹی لیٹر کا عطیہ دیا گیا۔

عدن ویلفئیر فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹیو حاجی ناصر علی نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تنگی کو نو لاکھ 20 ہزار روپے سے خریدا گیا وینٹی لیٹر عطیہ کر دیا۔

حاجی ناصر علی خان جب وینٹی لیٹر حوالہ کیا جارہا تھا تو ٹی ایچ کیو ہسپتال تنگی کے ایم ایس ڈاکٹر اختر علی نے اس کی میڈیا کوریج پر پابندی لگائی جس پر مقامی صحافیوں نے احتجاج بھی کیا تاہم ڈی سی چارسدہ کی مداخلت سے ایم ایس تنگی نے خاموشی اختیار کی۔

اس موقع پر عدن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹیو حاجی ناصر علی کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد اس سخت وقت میں عوام کو ریلیف دینا ہے تاکہ ایمرجنسی کی حالت میں لوگوں کو کوئی مسئلہ نہ ہو تاہم ٹی ایچ کیو ہسپتال تنگی کے ایم ایس کا رویہ انتہائی مایوس کن ہے، ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تنگی میں سہولیات پوری کرنے میں بھی مکمل ناکام ہے اور دوسروں کو بھی یہاں تعمیری کام کرنے سے منع کررہے ہیں۔

ان کہنا تھا کہ وہ شبقدر اور چارسدہ کے ہسپتالوں کو بھی وینٹی لیٹرز فراہم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ ضلع کے محکمہ صحت کے حکام ان کے ساتھ تعاون کرینگے۔

حاجی ناصر علی کا کہنا تھا کہ وہ تنگی اور شبقدر کے ہزاروں غرباء کو خوراک اور دیگر ضروری سامان فراہم کررہے ہیں تاکہ علاقے کا کوئی غریب اور مستحق بغیر خوراک کے نہ رہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button