خیبر پختونخوا

پشاور:پابندی کے باوجود بلا ضرورت باہر گھومنے پر 114 گرفتار

 

پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے پابندی کے باوجود بلا ضرورت باہر گھومنے پر 114 گرفتار کرلیا۔ ضلعی انتظامیہ کے افسران نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پشاور بھر میں کریک ڈاؤن کیا اور 114 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ڈی سی پشاورکے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے چارسدہ روڈ، رنگ روڈ اور جی ٹی روڈ پر دفعہ 144کی خلاف ورزی پر کاروائیاں کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اشفاق خان، اسسٹنٹ کمشنر احتشام الحق اور اسسٹنٹ کمشنر نعمان علی شاہ بھی ہمراہ موجود تھے۔

ترجمان کے مطابق گاڑیوں میں بلا ضرورت باہر گھومنے پر بیشتر افراد کو گرفتارکرلیا گیا، کچھ کو کھیل کے میدانوں سے گرفتار کیا گیا جبکہ کچھ بازاروں میں بلاضرورت گھوم رہے تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر اصلاح الدین اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ نے کوہاٹ روڈ، ڈبگری اور بھانہ ماڑی کے علاقوں میں دفعہ 144کی خلاف ورزی پر بیشتر کو گرفتار کیا، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شاہ وزیر نے ورسک روڈ  سے بیشتر کو گرفتار کیا جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شاہ گلشن آرانے صدر کے علاقوں سے بیشتر کو گرفتار کیا۔

ڈی سی پشاور محمد علی اصغر نے اپیل کی ہے کہ عوام صوبائی حکومت کے احکامات پر عمل کریں اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ خلاف ورزی پر قانونی کاروائی عمل کیں لائی جائے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button