کورونا سے متعلق اچھی خبر، مردان میں 13 افراد صحتیابی کے بعد گھروں کو روانہ
مردان میں کورونا وائرس سے متاثر اورمشتبہ 13 افراد کو صحتیابی کے بعد اپنے گھروں کو بھیج دیا گیا۔ ان میں سے 4 افراد کو آئیسولیشن جبکہ 9 افراد کو قرنطین میں پچھلے 15 دن سے رکھا گیا تھا اور مدت پوری ہونے پر باقاعدہ چیک اپک کے بعد اپنے گھروں کو روانہ کر دیا۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قرنطینہ سے فارغ ہونے والے افراد نے قرنطینہ میں ضلعی انتظامیہ، ڈاکٹرز و طبی عملہ، سنیٹیشن سٹاف و دیگر کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس مدت میں کسی قسم کی کمی نہیں پیش آئی جبکہ تمام تر سہولیات پر اطیمنان کا اظہار کیا۔
مزید انہوں نے عوام ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت سمیت دیگر محکموں کا دن رات خدمت پر شکریہ ادا کیا جبکہ عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپ کو گھروں تک محدود رہے اور انتظامیہ و دیگر محکموں کے ساتھ تعاون کریں احتیاطی تدابیر اپنائیں کیونکہ احتیاط میں ہی عافیت ہے۔
تمام افراد کا تعلق منگا گاؤں سے بتایا گیا جبکہ ان میں کوروناوائرس سے جاں بحق ہونے والے سعادت خان کے خاندان کے افراد بھی شامل تھے۔