خیبر پختونخوا
پشاور زلمی کا خیبرپختونخوا کے ڈاکٹرز کیلئے 60 ہزار سرجیکل ماسک کا تحفہ
پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کی وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان سے ملاقات کی ہے اور زلمی فاونڈیشن کی جانب سے خیبر پختونخواہ کے ڈاکٹرز کے لیے 60 ہزار سرجیکل ماسک وزیر اعلی کے حوالے کیے۔
علاوہ ازیں زلمی فاؤندیشن کی جانب سے خیبر پختونخواہ کے ڈاکٹرز اور طبی عملے کے لیے 100 وائرس پراٹیکٹر سوٹس بھی وزیر اعلی کے حوالے کیے گئے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے وزیراعظم کو 1 کروڑ روپے کا چیک دیا تھا۔
ملاقات میں جاوید آفریدی نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اگلے ہفتے ایک چارٹر طیارہ کرونا وائرس سے متعلقہ میڈیکل آلات لے کر پاکستان پہنچے گا، علاوہ ازیں انہوں نے ہائر پاکستان کی جانب سے دو لاکھ ماسک بھی وزیراعظم کو پیش کئے۔