خیبر پختونخوا

مردان میں مزید 6 فراد میں کرونا وائرس کی تصدیق، تعداد 83 ہو گئی

مردان میں مزید 6 فراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی جس کے بعد ضلع میں متاثرہ افراد کی تعداد 83 ہو گئی۔

کروناوائرس کنٹرول آفس سے جاری تفصیلات کے مطابق ضلع مردان سے بھیجے گئے ٹیسٹوں میں چھ مریضوں میں کروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے، 25 افراد کے ٹیسٹ درست قرار پائے گئے جبکہ پانچ مریض صحتیاب ہو کر گھر منتقل کر دیئے گئے

مزید تیس ٹیسٹ لیبارٹری بھیج دیئے گئے ہیں اور اس طرح اب کل 220 افراد کے ٹیسٹ رزلٹ آنا باقی ہیں، مردان کے قرنطائن سنٹرز میں کل 232 جبکہ آئسولیشن میں 86 مریض رکھے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ ملک اور صوبے میں کورونا وائرس سے ہونے والی سب سے پہلی ہلاکت بھی مردان میں ہوئی تھی، منگا درگئی کے 50 سالہ سعادت خان اس بیماری میں مبتلا ہو کر داعی اجل کو لبیک کہہ گئے تھے جس کے بعد سے ان کا پورا علاقہ لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح چارسدہ میں بھی کرونا کے دو نئے پازیٹیو کیسز سامنے آئے ہیں، ہرچند جمال آباد تنگی سے تعلق رکھنے والے نئے مریض میاں بیوی ہیں جن میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

آر ایم آئی میں ٹسٹ پازیٹیو آنے کے بعد مریضوں کو گھر میں کورنٹائن کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب دیربالا میں کرونا وائرس کا تیسرا کیس رپورٹ ہوا ہے جہاں عشیری درہ امریت کے رہائشی 55 سالہ شحص میں کرونا وائرس کے تصديق ہوگئی۔

ادھر براول کے پازیٹیو کرونا مریض صحت یاب ہوکر ہسپتال سے فارغ کردیئے گئے۔

عشیری درہ امریت سے تعلق رکھنے وزلا باچاسید جو کہ تبلیغ سے آیا ہے، ان کو مشتبہ حالت میں دیر ہسپتال آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا تھا جس کا رزلٹ آج شام پازیٹو موصول ہوا۔

ادھر ایک ہفتہ پہلے براول میں پازیٹیو آئے دونوں مریض صحت یاب ہوگئے اور ان کو ہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔

اسی طرح کرک سے بھی کورونا وائرس کا تیسرا کیس سامنے آیا ہے، تخت نصرتی سے تعلق رکھنے والا نثار تبلیغی جماعت کارکن ھے جو کچھ روز قبل تبلیغ سے واپس آیا تھا۔

باقی چار مشتبہ افراد کے رزلٹ نیگیٹو جبکہ مزید چار افراد کے رزلٹ آنا باقی ہیں، انتظامیہ نے نثار کا رزلٹ مثبت آنے کے بعد علاقہ سیل کردیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button