خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں چھتیں گرنے سے 8 افراد جاں بحق

 

ملاکنڈ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی گھر کے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ نمائندہ ٹی این این کے مطابق سخاکوٹ اراخان ڈھیری میں حالیہ بارشوں کے باعث محمد غنی نامی شخص کے گھر میں کمرے کی چھت گرنے سے زوجہ محمد غنی، بیٹا یاسین اور دو بیٹیاں تین سالہ زینب اور سات سالہ علیشبہ موقع پر جان بحق ہوگئی۔

کمرے کی چھت اس وقت گرگٸی جب گھروالے محوخواب تھے ۔علاقے کے عوام اور ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں کو ملبے سے نکال کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال درگٸی منتقل کردی۔

دوسری جانب لوئردیر میں بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں گھر کی چھت گرنے سے دو بچیاں جاں بحق ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں بچیاں لینڈ سلائیڈنگ سے جان بحق ہوئی، واقعہ تحصیل میدان کے علاقہ دپور میں پیش آیا۔

اسی طرح دیربالا کی تحصیل واڑی کے علاقہ جیلاڑ میں بارش کی وجہ سے بوسیدہ مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق دوسری شدید زخمی ہوگئی۔ مقامی ذرائع کے مطابق واڑی کے علاقہ جیلاڑ میں محمدروخان نامی شخص کے مکان کی چھت زمین بوس ہوئی جس کی وجہ سے ایک بچی جاں بحق جبکہ دوسری شدید زخمی ہوئی۔ شدید زخمی بچی کو واڑی ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ضلع باجوڑ تحصیل خار کے علاقے سعید آباد ملا کلے میں بھی بارشوں کے باعث مکان کی چھت گر گئی ،مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص فضل واحد جاں بحق جبکہ دو بچیاں سوالہ ، تنزیلہ اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔ زخمیوں کو ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب علاقے کے عوام اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button