خیبر پختونخوا

نوشہرہ، لکی مروت میں چھت گرنے سے ایک بچی، ایک نوجوان جاں بحق

خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ اور لکی مروت میں چھت گرنے کے واقعات می یک بچی اور ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ایک بچی اور جوان زخمی ہوگئے۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق سرائے نورنگ کے نواحی گاؤں اوژاکئی میں زیر تعمیرکمرے کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد ملبے تلے دب گئے۔

واقعہ زیر تعمیر مکان کے چھت کی شٹرنگ کھولتے ہوئے پیش آیا، ملبے تلے دبنے سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا، میت اور زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نورنگ منتقل کر دیا گیا۔

جاں بحق ہونے والے کی شناخت منہاس جبکہ زخمی کی شناخت کفایت کے نام سے ہوئی ہے جسے حالت تشویشناک ہونے پر بنوں منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب رسالپور کے علاقہ بہرام کلے میں کمرے کی دیوار گر گئی جس کے نتیجے میں دو بچیاں ملبے تلے دب گئیں، مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے دونوں بچیوں کو نکالا۔

مقامی ناظم حاجی ارشاد کے مطابق دیوار گرنے کے واقعہ میں ایک بچی نادیہ عمر چھ سال جاں بحق اور اس کی سہلی پانچ سالل عائشہ شدید زخمی ہو گئی جسے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کردیا گیا۔

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے صوبہ بھر میں ہونے والی بارشوں سے 11 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button