خیبر پختونخوا میں پولیو کے مزید 2 نئے کیسز، تعداد 15 ہو گئی
خیبر پختونخوا میں پولیو کے مزید 2 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد رواں سال صوبہ میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 15 جبکہ ملک بھر میں 29 ہوگئی ہے۔
جمعرات کے روز ایمرجنسی آپریشن سنٹر نے صوبہ کے جنوبی ضلع لکی مروت کی تحصیل بیٹنی کی 14ماہ کی بچی اور جنوبی وزیرستان کی تحصیل شاکئی کے13ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے۔
متاثرہ بچوں کے والدین نے اپنے بچوںکو حفاظتی ٹیکہ جات نہیں لگوائے تھے ان بچوں کے فضلہ کے نمونے قومی ادارہ صحت اسلام آباد کی لیبارٹری بھجوائے گے تھے جہاں تفصیلی تجزیہ کے بعدبچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔
متعلقہ خبریں:
قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں تین روزہ پولیو مہم منسوخ
آل بارگین ایسوسی ایشن شمالی وزیرستان کی پولیو مہم بائیکاٹ کی دھمکی
یوں سال رواں میں ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد29جبکہ خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔
ای او سی کوآرڈنیٹر عبدالباسط نے کہا ہے کہ ہر بچے تک رسائی اور پولیو قطرے پلوانا ضروری ہے، صوبے کے 16 اضلاع میں انسداد پولیومہم شروع ہے، اس مہم کے دوران والدین پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کرکے اپنے 5 سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ پولیو وائرس کا جلد از جلد خاتمہ ممکن ہو۔