خیبر پختونخواقومی

رشکئی اکنامک زون کی منظوری، دو لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت بورڈ آف اپرول نے خیبرپختونخوا میں پاک-چائنہ اقتصادی راہداری کے منصوبے رشکئی اکنامک زون کی منظوری دے دی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے خیبرپختوںخوا حکومت کے مشیر برائے اطلاعات اجمل وزیر نے کہا کہ رشکئی اکنامک زون میں 4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی جس سے خیبرپختونخوا میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے سے دو لاکھ افراد کو روزگار ملے گا جس میں سرمایہ کاروں کو تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

مشیراطلاعات کا کہنا تھا کہ رشکئ اکنامک زون ملک کا پہلا ماڈل زون ہوگا جو خیبر اکنامک کوریڈور کے زریعے افغانستان اور وسطی ایشیاء سے منسلک ہوگا۔

وزیراعلی محمود خان نے بھی رشکی اکنامک زون کی منظوری پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button